پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکہ میں چوری کرنے والے 6ملزم گرفتار

0

ڈھاکہ(امت نیوز)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈھاکہ نے پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کرنے والے 6 ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔پاکستان کے سفارتی حکام کی جانب سے چوروں کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے اوران کے قبضے سے ونڈو اے سی اور کمپیوٹرز برآمدکرلیے ہیں۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کی واردات ہوئی تھی جس میں چوراہم کمپیوٹرز چوری کرکے لے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More