ایڈورٹائزنگ پالیسی مسودہ علاقائی اخبارات کیلئے تباہ کن ہے- اے پی این ایس

0

کراچی (پ ر) اے پی این ایس سندھ کمیٹی نے وفاقی ایڈورٹائزنگ پالیسی کے مسودے کے ناقابل قبول اور ریاست کے چوتھے ستون پر حملہ اور اخباری صنعت باالخصوص چھوٹے اور علاقائی اخبارات کیلئے تباہ کن قراردیا ہے۔اے پی این ایس کی سندھ کمیٹی کا خصوصی اجلاس کمیٹی کے چیئرمین جاوید مہر شمسی کی صدرات میں منعقد ہوا۔ جس میں مجوزہ ایڈورٹائزنگ پالیسی پر تفصیلی غور کیا گیا اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا میڈیا کی تمام تنظیموں سے مشاورت کے بعد نئی پالیسی مرتب کی جائے۔ اراکین سے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ ایک طرف تونئی حکومت سابقہ حکومتوں پر سرکاری اشتہارات کے اجرا کے طریقہ کا ر پر تنقید کرتی ہے۔ اراکین نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ علاقائی اخبارات کا 25فیصد کو ٹہ ختم کردینے سے سیکڑوں اخبارات مالی بحران کا شکار ہوجائینگے ،جبکہ اشتہارات کے اجرامیں اشتہاری ایجنسیوں کے کردار ختم کرنے سے اشتہاری صنعت کے ہزاروں کارکن بیروزگار ہوجائینگے۔ سندھ کمیٹی کے اجلاس میں ایک متفقہ قراردار کے ذریعے اے پی این ایس کی ایگزیکٹوکمیٹی اور عہدیداران سے درخواست کی گئی ہے کہ میڈیا کی تمام تنظیموں کے اشتراک سے اس دشمن پالیسی کو ختم کرنے اور متبادل پالیسی کو وضع کرنے کیلئے اقدامات کیئے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More