عوامی شکایت پر 3افسران معطل کردیئے-محکمہ جاتی کارروائی کا حکم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ویسٹ زون نے عوامی شکایت پر 3افسران کو معطل کرکے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیدیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون امین یوسف زئی کے حکم پر معطل افسران میں قائم مقام ایس ایچ او منگھوپیر سب انسپکٹر دیدار حسین، سب انسپکٹر رانا نسیم منگھوپیر اور اے ایس آئی محمد ریاض سیال ہیڈ کوارٹر ویسٹ شامل ہیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ کا مزید کہنا ہے کہ معطل افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی کی فوری رپورٹ ارسال کی جائے۔