حب میں ایکسائز ملازم سے سوا 8 لاکھ چھین لیے گئے
حب(نمائندہ امت)حب میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایکسائز ملازم سے سوا 8 لاکھ روپے چھین لیے۔حب کے علاقے زہری اسٹریٹ پر واقع پرنس ہوٹل کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ڈاکوئوں نے ایکسائز پولیس کے ملازم یحیٰی سے دن دیہاڑے اسلحہ کے زور پر 8 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔حب میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافے کے سبب شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گئی ہے ۔حب پولیس ڈاکووں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔