علیمہ خان اسکینڈل کی منصفانہ تحقیقات کرائی جائے۔ سعید غنی

0

کراچی/ ملتان(ایجنسیاں)صوبائی وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی جیسے اداروں کیلئے فنڈز جمع کرتی ہیں۔اگر معاملہ چندہ چوری کا ہے تو افسوس ناک ہو گاکیونکہ علیمہ خان کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی منی لانڈرنگ جیسے گھناؤنے اقدام کا اعتراف جرم ہے ۔ سعید غنی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہم علیمہ خان اسکینڈل کی منصفانہ تحقیقات چاہتے ہیں، وزیراعظم اپنی ہمشیرہ کی صفائی دیں کیونکہ ہم لاڈلے کیلئے الگ قانون نہیں مانیں گے ۔ دریں اثنا میٹرو کریشن کیس میں نیب کے وکیل نعیم بخاری نے کہاہے کہ علیمہ خان کے معاملے پرنوازشریف کوخاموش رہنا چاہئے۔ میڈیا سے گفتگومیں نعیم بخاری نے کہاعمران خان کو تھوڑا وقت اور دیں، حالات برے ہیں ہم خود ٹیکس نہیں لگانا چاہتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More