مجلس تحفظ ختم نبوت بنوں کے امیرپرقاتلانہ حملہ

0

بنوں( نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر مفتی عظمت اللہ سعدی پر نا معلوم افراد کا قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ گاڑی سے ٹکر مار کر زدوکوب کرنے بعد ملزمان فرا ر ہوگئے ملک میں اس وقت قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی وجہ سے علماء محفوظ نہیں ہیں جس کی وجہ سے ہمیں تشویش ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ علماء کرام کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے ضلعی امیرمفتی عظمت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گذشتہ روز عصر کی بعد اپنے مرکز علوم ختم نبوت جارہے تھے کہ کرم پل پر نا معلوم افراد نے ان کے موٹر سائیکل کو گھیر کر ٹکر ماری جس سے میں گر گیا اور زخمی ہوگیا اور بعد ازاں انہوں نے گاڑی سے اتر کر مجھے زد وکوب کرنا شروع کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گئے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں اور ملک میں علماء کرام کے خلاف جو کاروائیاں شروع ہیں وہ بھی ٹھیک نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کر کے حکومت ان کو سزا دے اور دیگر علماء کرام کو تحفظ فرہم کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More