دکاندار سے بھتہ مانگنے والے 2جعلی صحافی دھر لیے گئے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قائد آباد چوک پر واقع دکاندار سے بھتہ مانگنے والے 2 جعلی صحافیوں کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قائد آباد چوک پر واقع ایک دکان دار سے موٹر سائیکل پر آنے والے 2افراد نے ڈرا دھمکا کر بھتہ مانگا ،جس پر دکاندار نے مزاحمت کرتے ہو ئے دونوں افراد کو پکڑ لیا اور اہل علاقہ بھی موقع پر جمع ہو گئے اور دونوں افراد کو پکڑ نے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت حسن اور علی کے نام سے کی گئی ہے اور ان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور شراب کی 3 بوتل برآمد کی گئی ہے، پولیس نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان کے قبضے سے پریس کارڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں جو کہ تصدیق کرنے پر جعلی ثابت ہوئے جبکہ دونوں ملزمان نشے میں بھی دھت تھے جس پر میڈیکل کے لیے جناح اسپتال بھیجا گیا تھا ،پولیس نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد دونوں ملزمان کے خلاف بھتہ مانگنے اور نشہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More