ناموس رسالت کی ہر صورت حفاظت کی جائے گی-مجلس تحفظ ختم نبوت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست کے نام پر وجود میں آیا ہے۔پاکستان کا سپریم لاء قرآن و سنت ہے اور رہے گا۔ناموس رسالتؐ اور عقیدہ ختم نبوتؐ کی حفاظت ہر صورت کی جائے گی۔وہ ماہانہ تربیتی نشست سے خطاب کررہے تھے۔قاضی احسان احمد نے کہا کہ انسداد توہین رسالت کے قوانین ، تمام انبیاء علیھم السلام کی عزت و ناموس کا دفاع کرتے ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ قوانین تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کو یقینی بنائے۔