انڈس اسپتال کے لیے ایچ بی ایل کی عطیات مہم
کراچی(بزنس رپورٹر)ایچ بی ایل نے انڈس اسپتال کورنگی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے عطیات مہم کا اہتمام کیا۔یو بی ایل ٹاور ، پلازہ اور اینکسی میں اسٹالز لگائے گئے، جن میں ملازمین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اعلامیہ میں یونس ہاشم بنگالی چیئرمین انڈس اسپتال ، ڈاکٹر عبدالباری خان سی ای او اور احسن طارق ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی بینک آمد پر شکریہ ادا کیا گیا۔تقریب میں صغیر مفتی چیف آپریٹنگ افسر بینک ، عامر قریشی ہیڈ گلوبل کنزیومر بینکنگ، نوید اصغر چیف مارکیٹنگ افسر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔