دربار حقانی غار والے بابا ریڑھی گوٹھ میں میلاد النبیؐ 2 دسمبر کو ہوگا
کراچی (پ ر) دربار حقانی غار والے بابا ریڑھی گوٹھ لانڈھی کے خلیفہ مجتبیٰ حسنین حقانی نے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی جشن میلادالنبیؐ کے موقع پر جشن فخر موجوداتؐ کی تقریب دربار حقانی غار والے بابا ریڑھی گوٹھ میں 2 دسمبر بروز اتوار بعد نماز عصر تا عشا بڑے تزک واحتشام سے منعقد کی جارہی ہے، جس کی ابتدائی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر علما مشائخ اہلسنت کے خطابات ہوں گے۔ پروگرام کے اختتام پر سجادہ نشین بی بی حضور خصوصی دعا فرمائیں گی۔ بعداز تقریب لنگر کا اہتمام بھی ہوگا۔