گورنر ہائوس پشاور میں نیشنل بینک شجرکاری کمیٹی کا اجلاس

0

کراچی (بزنس رپورٹر) گورنر خیبرپختون شاہ فرمان کی زیر صدارت گورنر ہائوس پشاور میں نیشنل بینک شجرکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں این بی پی کے شوکت محمود ، صائمہ، صوبائی وزرا تیمور جھگڑا، اشتیاق عمر، محب اللہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بینک پہلے مرحلے میں ماڈل ٹائون، ڈی ایچ اے، حیات آباد، ڈیفنس اور ہائی ویز پر درخت لگائے گا۔ جس کے بعد یہ سلسلہ صوبے کے دیگر علاقوں تک پھیلادیا جائیگا۔ اس موقع پر گورنر شاہ فرمان نے این بی پی نمائندوں کو شجرکاری مہم میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More