انجمن حیات الاسلام کے معاملات آئین و دستور کے مطابق چلائے جا رہے ہیں- ایڈمنسٹریٹر
کراچی (بزنس رپورٹر)انجمن حیات الاسلام کے ایڈمنسٹریٹر نواب دین نے کہاہے کہ ادارے کے تمام معاملات دستورا ور معزز ہائی کورٹ سندھ کے احکامات کی روشنی میں چلائے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے مسترد اور نااہل افراد کی جانب سے سیکریٹری سوشل ویلفیئر طلحہ فاروقی، ایڈیشنل سیکریٹری عیسی میمن ، ڈی جی سوشل ویلفیئر ہیڈکوارٹر شیما عارف اور ایڈمنسٹریٹر انجمن نواب دین پر لگائے گئے الزامات گمراہ کن ہیں ۔ بعض بیرونی عناصر بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے ماضی میں ہونے والی سنگین مالی بے قاعدگیوں میں ملوث افراد کو تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا ایجنڈا اداروں پر قبضہ کرکے وسائل کو لوٹنا ہے۔