حکومت متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرے -سیاسی سماجی رہنما

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے عدالتی حکم کی آڑ میں جائز دکانوں کی مسماری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثرین کو متبادل جگہ فراہم اور نقصانات کا ازالہ کرے۔اہلسنّت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی،علامہ رب نوازحنفی اور تاج حنفی نے مرکز اہلسنت پر آئے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متبادل جگہ و روزگار دیے بغیر کارروائی پر اصل ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔میئر کراچی کو چائنہ کٹنگ کیوں نظر نہیں آتی۔ نواز لیگ کے رہنما خواجہ غلام شعیب نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ کی آڑ میں قانونی و جائز دکانوں اور گوداموں کا بھی صفایا کردیا گیا۔جے یو پی کے رہنما شیخ عبدالغفار قادری نے کہاکہ حکمران شہریوں کے مسائل میں اضافہ نہ کریں۔پاکستان مسلم الائنس کے صدر حاجی زاہد اعوان نے کہا ہے کہ کراچی سمیت پورے ملک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے غریب اور متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More