100دنوں کی باتیں سیاسی تھیں-نعیم بخاری
ملتان (صباح نیوز)معروف قانون دان اور رہنما پی ٹی آئی نعیم بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کو تھوڑا وقت دیں، 100 دنوں کی باتیں سیاسی تھیں ، نواز شریف کو علیمہ کے معاملے پر خاموش رہنا چاہئے۔نعیم بخاری نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں میڑو کرپشن کیس میں نیب کی جانب سے پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان 22 کروڑ عوام کا ملک ہے، لیکن ہم ٹیکس دینا نہیں چاہتے ہیں، بجلی، گیس اور پانی چوری کر کے استعمال کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل روشن ہے۔