عالمی منڈی میں گراوٹ کے باوجود تیل قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد

0

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اوگرا پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش کردی تاہم حکومت نے اوگرا سمری مسترد کرتے ہوئے کل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے اوگرا کی جانب سے تیار کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی ہے۔وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے تیار کی گئی سمری منظور نہیں کی جائے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم دسمبر سے اضافہ نہیں بلکہ کمی ہوگی۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو رہا ہے، اس لیے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔ قبل ازیں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات 2 روپے سے لے کر 9 روپے تک مہنگی کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی ۔ ارسال کردہ سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6روپے 21پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 2روپے فی لیٹر، مٹی کےتیل کی قیمت میں 9روپے91پیسےفی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7روپے79پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔تاہم وزیر خزانہ نے بھی اوگرا کی سمری مسترد کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More