برطانوی کمپنی نےکابل حملے میں5ملازمین ہلاک-32 زخمی ہونےکی تصدیق کردی
کابل(امت نیوز)برطانوی سیکورٹی کمپنی جی فور ایس نے کہا ہے کہ بدھ کو کابل میں ہونے والے حملے میں ایک برطانوی اور4 افغان شہریوں سمیت اسکے5 ملازم ہلاک اور 32 زخمی ہوئے ہیں ،جبکہ طالبان ترجمان کے مطابق جی فور ایس کے کیمپ پر خودکش حملہ 5 جنگجوئوں نے کیاجن میں احمدننگرہار ی ، حافظ محمدعمر بغلانی، حافظ سعید کابلی، مولوی معاویہ ہلمندی اور مولوی شمس اللہ زابلی شامل تھے۔ مرکزی دروازے پر کار بم دھماکہ احمدننگرہاری نے کیا۔