کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے این آئی سی ایل میں کروڑوں روپے کرپشن سے متعلق ریفرنس میں سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی،امین قاسم داد،زاہد حسین ،عامر حسین اورسلیمان غنی سمیت 5 ملزمان کی جانب سے ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی ۔ جمعرات کے روز دوران سماعت وکلا طرفین کی جانب سے درخواست پر دلائل مکمل کئے جانے کے بعد عدالت کی جانب سے درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔استغاثہ کے مطابق این آئی سی ایل اسکینڈل میں 9ملزمان ریفرنس کا سامنے کررہے تھے، 2ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست بھی جمع کرائی جاچکی ہے ۔ملزمان پر کورنگی میں سستی زمین مہنگے داموں خریدنے کا الزام ہے۔