اشتہار میں تصویر وزیراعلیٰ سندھ کو مہنگی پڑگئی

0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہار میں تصویر چھپوانے کے معاملے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے رقم کی وصولی کے بعداب وزیر اعلیٰ سندھ یا پیپلز پارٹی کو 10 روز میں 14لاکھ 50ہزار روپے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی۔اس دوران خیبرپختون کے سیکریٹری اطلاعات کی جانب سے اشتہار سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ عدالت نے مسترد کردیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ آپ کی جیب یا تنخواہ سے 30ہزار روپے کٹوائے جائیں، آپ لوگ سرکاری افسر بن کر سیاسی لوگوں کے جائز و ناجائز کا دفاع کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ ایسے افسران سے ہمیں کوئی ہمدردی نہیں، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس معاملے پر سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو بلا لیتے ہیں۔ عدالت نے 2 اشتہارات میں پرویز خٹک کی تصویر چھاپنے پر پیر (3 دسمبر) تک جواب طلب کرتے ہوئے بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ساتھ ہی عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ یا پیپلز پارٹی کو 10دن میں 14لاکھ 50ہزار روپے جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More