وزیراعظم کا فٹبال فیڈریشن کی نگرانی کرینگے
اسلام آباد(امت نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں فٹ بال کی سرگرمیاں بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فیفا کے صدر کو دورہ پاکستان پر مدعو کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سے رکن اسمبلی اور پنجاب فٹبال کونسل کے رکن عامر ڈوگر نے ملاقات کی جس میں فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات اور کھیل کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا معیار بہتر بنانے کے لئے جامع پالیسی ترتیب دی جا رہی ہے اور نئی پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کوچز اور ریفریز کا مستقبل بھی محفوظ بنایا جائے گا۔وزیراعظم نے ملک بھر میں فٹ بال اکیڈمیاں قائم کرے۔
٭٭٭٭٭