بیوی کو ذبح کرکے تصاویر محبوبہ کو بھیجیں-ملزم عبید الرحمٰن

0

ایبٹ آباد(نمائندہ امت ) تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود میں ایبٹ آباد کی رہائشی نو بیاہتا دلہن کے قاتل شوہر نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ شریک حیات کو ذبح کرکے تصاویرمحبوبہ کوبھیجیں۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عبیدالرحمن نے سفاکانہ فعل اور واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ میں ایک غیر مذہب لڑکی سے محبت کرتا تھا اور 4سال سے تعلقات تھے، والدین نے میری شادی زبر دستی چچا زاد سے کرا دی جس کا میری محبوبہ کو شدید رنج تھا۔ اسی کے کہنے اور ورغلانے پر یہ انتہائی قدم اٹھانے پہ مجبور ہوا کیونکہ محبوبہ نے پریشر ڈالا کہ میں اس صورت میں ہی تم سے شادی کروں گی اگر تم اپنی بیوی کو قتل کر کے اس کی تصویر مجھے بھیجو گے۔ جس کے بعد ہم نے اپنے دیرینہ دوست ڈرائیور طاہر ریاض سے مل کر منصوبہ بندی کی، میں بیوی کو مع زیورات بنا سنوار کر مانسہرہ کی طرف لے آیا، کیری ڈرائیور سے ڈیل ہوئی کہ قتل میں ساتھ دینے کے بدلے زیورات بیچ کر ڈیڑھ لاکھ روپیہ دوں گا، باقی زیورات محبوبہ کو ملیں گے۔ دوران سفر راستے عطرشیشہ میں کھانا کھانے کے بعد کولڈرنکس میں نیند کی گولیاں ملا کر بیوی کو پلائیں جس سے وہ بے ہوش ہو گئی اور ڈمگلہ کے مقا م پر جنگل میں سہ پہر 3بجے دوست کی مدد سے اپنی بیوی اٹھا کر ایسی جگہ لے گئے جہاں کوئی دیکھ نہ سکے، بیوی کے ہاتھ پاوں باندھ کر نہایت بے دردی سے ذبح کر دیا اور چالاکی سے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے تھانہ میر پور میں گمشدگی کی درخواست بھی دے دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More