شہر کی تجارتی سڑکوں پر قائم 27 غیر قانونی رہائشی عمارتیں سربمہر

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رواں ماہ نومبر میں کراچی کے مختلف رہاہئشی پلاٹوں پر غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کی معروف تجارتی سڑکوں خالد بن ولید روڈ، سر سید روڈ اور علامہ اقبال روڈ پر پر تقریباً 27 عمارتوں کو سربمہر کرکے ان عمارتوں کا غیر قانونی استعمال روک دیا، چونکہ یہ تمام سڑکیں شر کی منظور شدہ کمرشل سڑکیں ہیں، لہٰذا ان عمارتوں کے مالکان نے ایس بی سی اے سے رابطہ کرکے اپنے پلاٹوں کی سربمہری ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ ایس بی سی اے نے ان تمام عمارتوں کی مشروط سربمہری ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام مالکان کی درخواستوں پر قانونی اور ریگولیشن کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں ایس بی سی اے سے رابطہ کرنے والے مالکان سمیت تمام منظور شدہ سڑکوں پر واقع رہائشی پلاٹس جن کے مالکان اس وقت غیر قانونی طور پر انہیں تجارتی سرگرمیوں کیلئے استعمال کر رہے ہیں، اپنی درخواستیں قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ، ایس بی سی اے، نویں منزل سوک سینٹر میں 15دن میں جمع کرائیں گے، بصورت دیگر یہ عمارتیں دوبارہ سربمہر کر دی جائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More