صوابی میں دہشت گرد مارا گیا-اہلکار زخمی
صوابی( بیورو رپورٹ)صوابی میں پولیس اور حساس اداروں کے سرچ آپریشن ایک پولیس اہلکارشدید زخمی جبکہ جوابی کاروائی میں دہشت گرد مارا گیاسی ٹی ڈی اور صوابی پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران پنجاب پولیس کومطلوب دہشت گرد ذیشان ولد مارس خان سکنہ صوابی محلہ شمشیر خیل نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کی جن کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جہان اکبر شدیدزخمی ہوا جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد ذیشان موقع پر ہلاک ہوگیا، سرچ کے دوران مذکورہ دہشت گرد کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف بمع میگزین اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیاگیا،۔