اسلام ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کرتا ہے- شہنشاہ نقوی
کراچی (پ ر) خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ اسلام ظلم سے نفرت اور مظلوموں کی حمایت کرتا ہے اور اسی فکر و فلسفے کی بقا کیلئے شہدا کربلا نے اپنی جان قربان کی۔ نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں مظلوموں کا حمایت کار بننے کی کوشش کرنا ہوگی۔