افغانستان کو مزید40ہزار میٹرک ٹن گندم تحفہ دینے کی منظوری

0

اسلام آباد(صباح نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو مزید40ہزار میٹر ٹن گندم بطور تحفہ میں دینے کی منظوری دیدی۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کو مزید 40 ہزار ملین ٹن گندم بطور تحفہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ہمسائیہ ملک کو تحفے میں دی جانیوالی گندم کی مالیت 1ارب 73 کروڑ روپے ہوگی۔ اس سے قبل 15 ستمبر کو بھی پاکستان نے افغانستان کو 40 ہزار ٹن گندم بطور تحفہ بھجوائی تھی۔وزیرخزانہ کی زیرصدارت ہوئے اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ کے ذریعے پاکستان میں غربت خاتمے کیلئے فنڈ (پی پی اے ایف)کو امداد جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کے تین لاکھ 20 ہزار کارڈ ہولڈرز کے لیے 82.6ملین ڈالر کی رقم جاری کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More