پی ٹی ایم کے ارکان اسمبلی محسن داوڑ-علی وزیرگرفتار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے پشتون تحفظ موومنٹ کے ارکان اسمبلی قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو گرفتارکرلیا،علی وزیر اور محسن داوڑ کو اپنے چھ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جمعے کی دوپہر پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہونا تھا۔روانگی سے قبل ہوائی اڈے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام نے دونوں رہنماؤں کو بتایا کہ ان کے نام ’ایگزٹ کنٹرول لسٹ‘ میں شامل ہیں جس کے باعث وہ بیرونِ ملک سفر نہیں کرسکتے۔ ایف آئی اے حکام نے دونوں رہنماؤں کے پاسپورٹ بھی قبضے میں لے لیے ،ایف آئی اے حکام کے مطابق محسن داوڑ کو بعدازاں ضمانت قبل ازگرفتاری ہونے کے باعث رہا کردیا گیا جبکہ علی وزیرکو صوابی پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے،واضح رہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیرکیخلاف صوابی میں مقدمہ درج ہے۔دوسری جانب پی ٹی ایم نے گرفتاریوں کے خلاف آج احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔