17 سعودی حکام کیلئے کینیڈا کے دروازے بھی بند

0

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا نے بھی سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل سے مبینہ تعلق پر 17 سعودی حکام پر پابندی عائد کر دی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹینا فری لینڈ نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کا قتل نفرت انگیز اور آزادی رائے پر ناقابل جواز حملہ ہے۔قاتلوں کو گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ جن سعودی شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے ان کے کینیڈا میں موجود اثاثے منجمد کئے جائیں گے ۔ واضح رہے کہ کینیڈا سے پہلے فرانس، امریکہ اور جرمنی سعودی صحافی کے قتل کے بعد ٹارگٹڈ پابندیاں عائد کر چکے ہیں، جب کہ کینیڈا کی جانب سے سعودی شہریوں پر پابندیوں کا اعلان ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں جی 20 کا سربراہی اجلاس شروع ہو رہا ہے جس میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی شرکت کر رہے ہیں،تاہم شہزادہ محمد بن سلمان ان 17 سعودی شہریوں میں شامل نہیں ہیں جن پر کینیڈا نے پابندی عائد کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More