سعودیہ میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی كرنیوالوں پر 200 ریال جرمانے كا اعلان
ریاض(امت نیوز) سعودی حكومت نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی كرنیوالوں پر200 ریال جرمانےكا اعلان كیا ہے۔ محكمہ صحت كا کہنا ہے کہ مساجد كے اطراف، وزارتوں ، سركاری فیكٹریوں، پبلك اداروں، اتھارٹیز، تعلیمی اداروں، صحت، ثقافتی، سماجی، فلاحی كھیل كود كے اداروں اور دیگر عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی ہوگی، جبکہ سگریٹ نوشی كیلئے چند مقامات مخصوص كئے گئے ہیں، جہاں 18 برس سے كم عمر افراد كو سگریٹ نوشی كرنے كی اجازت نہیں ہوگی۔