اداکار بابر علی دھمکیاں ملنے کے بعد ملک چھوڑ گئے

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف اداکار بابر علی دھمکیاں ملنے کے بعد بیرون ملک چلے گئے ۔پولیس کے مطابق بابر علی نے دھمکی آمیز کالز موصول ہونے کی تحریری شکایت درج کرائی تھی جس پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ذرائع کے مطابق دھمکیاں ملنے کے بعد بابر علی بیرون ملک پرواز کرگئے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ عارضی طور پرجا رہے ہیں یا مستقل سکونت کا ارادہ ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More