پولیس سرپرستی میں قائم فحاشی اڈہ شہریوں نے گرا دیا

0

ٹنڈو آدم (نمائندہ امت) پولیس سرپرستی میں قائم فحاشی اڈہ شہریوں نے گرادیا جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ علاقہ مکینوں نظرمحمد ، عبدالمجید و دیگر نے الزام لگایا ہے کہ احتجاج کرنے پر پولیس دھمکیاں دے رہی ہے تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم کے علاقے ٹہل آباد مذبح خانہ کے ساتھ فحاشی کا بدنام زمانہ اڈا کے خلاف علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے سخت احتجاج کیا اور مشتعل لوگوں نے مذکورہ فحاشی کے اڈے کو مسمار کردیا جس پر صورتحال کشیدہ ہوگئی مقامی پولیس کی نگرانی میں فحاشی کے اڈے کی دوبارہ تعمیرات کاکام شروع ہونے پر مقامی لوگوں میں شدید اشتعال پھیل گیا علاقے کی بڑی تعداد نے نظر محمد لنجوانی ، عبدالمجید شیخ ، بابو ملوکھانی ، روشن چانڈیو کی قیادت میں ٹنڈو آدم پریس کلب کے سامنے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ،پولیس کے خلاف نعرے بازی کی، دھرنا دے کر بیٹھ گئے ،جس سے ٹریفک معطل ہوگئی۔ مظاہرین کے نمائندوں نے بتایا کہ کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سٹی تھانہ مبینہ طورپر فحاشی کے اڈے کی مالکہ رانی اور اڈے کی حمایت کررہے ہیں۔ پولیس علاقہ مکینوں کو دھمکیاں دے رہی ہے اگر کسی نے احتجاج یا گڑ بڑ کی تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق فحاشی کا اڈہ محلے میں ہونے کے باعث ان کو شدید تکلیف کا سامنا ہے بدقماش لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے اور وہ شریف لوگوں کے گھروں کے سامنے شراب پی کر شورو غل کرتے ہیں گھروں کے دروازے کھٹکھٹاتے ہیں یہ صورتحال ناقابل برداشت ہوگئی تھی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More