نواز لیگ کے بغیر قائمہ کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے نواز لیگ کے بغیر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کرلیاہے۔وزیراعظم عمران خان نےاس سلسلے میں کل اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس کل (3 دسمبرکو) ہوگا جس میں اپوزیشن کے خلاف حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی، جب کہ حکومت مسلم لیگ (ن) کے بغیر قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگراجلاس میں بریفنگ دیں گے، چیئرمین پی اے سی پر اپوزیشن سے مذاکرات سےبھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں چیئرمین پی اے سی سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر اور چیف وہپ عامر ڈوگر قائمہ کمیٹیوں سے متعلق ہوم ورک مکمل کر چکے ہیں۔واضح رہے اپوزیشن نے پی اے سی کے معاملہ پر قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بننے سے انکار کیا تھا۔ادھرپنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پبلک اکاونٹس کمیٹی اور سیٹنڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے حوالے سے معاملات التوا کا شکار ہوگئے۔ آج دوبارہ مذاکرات ہونگے۔تاہمذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومت نے اس بات کا فیصلہ کرلیا ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو نہیں دی جائے گی۔ یہاں پربھی مرکز کی پالیسی اختیار کی جائے گی کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہیں دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ حکومت نے پبلک اکاونٹس کمیٹی اور سٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرمین شپ کے حوالے سے جواب دینے کے لیے اتوار تک مہلت مانگی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More