حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ڈالر مہنگا ہوا- خورشید شاہ
سکھر (نمائندہ امت) پی پی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ان کی ناقص پالیسیوں کے باعث ڈالر مہنگا ہوگیا اور ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے۔ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تبدیلی لانے کی بات کی تھی لیکن وہ تبدیلی مہنگائی کے تحفے کے طور پر عوام کو فراہم کی جارہی ہے جسے جس سے حکمران بنایا گیا ہے وہ سیاستدان نہیں آج کل سیاست دان کا چہرہ خراب کرکے پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے سیاستدانوں نے آمریت کے ہر دور میں سختیاں برداشت کی لیکن اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے کردار کے باعث ضیاءالحق اور پرویز مشرف آج ماضی کا قصہ بن گئے ہیں جبکہ ذوالفقار علی بھٹو ہر شخص کی زبان پر زندہ ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ عمران خان خود ہی کہہ چکے کہ ان کی اہلیہ انہیں بار بار یہ بتاتی ہیں کہ وہ وزیراعظم آئے ایسا شخص ملک کو کیا دے سکتا ہے۔