بریگزٹ پر ایک اور وزیر تھریسامے حکومت چھوڑگیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے ایک اور وزیرسیم جائمانے استعفیٰ دے دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیورسٹیوں اور سائنسی امور کے نگران وزیر سیم جائما نے اپنے فیصلے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ پلان سے اجتماعی نقصان ہو گا اور یہ ملک اپنی حیثیت گنوا سکتا ہے۔ وہ بریگزٹ منصوبے کی مخالفت میں کابینہ سے استعفیٰ دینے والے وہ نویں وزیر ہیں۔ جائما نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ تھریسامے کی بریگزٹ ڈیل کسی بھی صورت میں برطانیہ کے مفاد میں نہیں۔ بریگزٹ ڈیل پر برطانوی دارالعوام میں11دسمبر کو رائے شماری ہو گی۔