جی20ممالک عالمی ادارہ تجارت میں اصلاحات پر متفق
بیونس آئرس (امت نیوز)جی20 سمٹ میں شریک بین الاقوامی رہنما عالمی ادارہ تجارت میں اصلاحات پر متفق ہوگئے ہیں۔خبر رساں ادارے نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جی ٹوئنٹی سمٹ میں شریک عالمی رہنما عالمی تجارتی ادارے (ڈبلیو ٹی او) میں اصلاحات پر رضامند ہو چکے ہیں ۔ اس سربراہی سمٹ میں طویل مذاکراتی عمل کے دوران نہ صرف عالمی تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا بلکہ ساتھ ہی کئی دیگر اہم عالمی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں جاری اس کانفرنس میں کے حاشیے میں عالمی رہنما دوبدو ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ملاقات روسی صدراورسعودی ولی عہدکے درمیان بھی ہوئی جوصدرپیوٹن کی گرم جوشی کے باعث عالمی میڈیاپرزیربحث آگئی۔پیوٹن پرتپاک انداز میں محمد بن سلمان کی طرف بڑھے اور بڑی سے مسکراہٹ کے ساتھ دونوں نے ہائی فائیو کیا۔خاشقجی کے قتل کے بعد یہ برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کی ان سے پہلی ملاقات تھی اور ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریزا مے نے واضح الفاظ میں اپنا پیغام ان تک پہنچا دیا ہے۔ ٹریزا مے کے ترجمان کے مطابق انھوں نے ولی عہد سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ترکی کی جانب سے خاشقجی کے قتل کی تحقیقات میں سعودی عرب مکمل تعاون کرے۔فرانس کے صدر میکراں بھی ولی عہد سے ملے اور خاشقجی کیس میں بین الاقوامی تحقیق کاروں کو شامل تفتیش کرنے کا کہا۔ جمال خاشقجی کے قتل کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ محمد بن سلمان ایک بین الاقوامی سٹیج پر نظر آ ئے۔اس دوران بعض حکمرانوں نے ان سے مختصر بات چیت کی اور کئی نے خود آگے بڑھ کر مصافحہ کیا۔