’’بائیکیا‘‘ کی آڑ میں شہریوں کو لوٹنے والا رائیڈر پکڑا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیروز آباد پولیس نے لوٹ مار کرنے والے آن لائن موٹر سائیکل سروس ’’بائیکیا‘‘ کی آڑ میں شہریوں کو لوٹنے والے رائیڈر کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے چند روز طاہر نامی شخص سے لوٹ مار کی تھی۔تفصیلات کے مطابق فیروز آباد پولیس نے آن لائن سروس ’’بائیکیا‘‘ کے رائڈر عمران کو گرفتار کرلیا، جس نے چند روز قبل طاہر نامی شہری کو شہید ملت روڈ پر موٹر سائیکل پر بٹھانے کے بعد کچھ دور جا کر اسلحے کے زور پر موبائل فون اور پرس چھین لیا تھا۔مدعی نے فیروز آباد تھانے میں درخواست جمع کرائی تھی کہ وہ بینک سے رقم لیکر نکلا اور گھر جانے کے لیے اس نے آن لائن موٹر سائیکل سروس سے رائڈ بک کرائی تھی، جس کے رائیڈر نے اس سے لوٹ مار کی تھی۔