لائنز ایریا نجی اسکول میں گھس کر عملہ لوٹ لیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لائنز ایریا کے نجی اسکول میں 2 ملزمان نے گھس کر عملے سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بریگیڈ کے علاقے لائنز ایریا میں واقع نجی اسکول میں ہفتہ کی صبح موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان آئے اور اسٹا ف روم میں موجود ٹیچرز اور دیگر عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناتے ہوئے موبائل فون ،نقدی اور زیورات چھین لیے۔ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ہیلمٹ پہن رکھے ئے تھے۔دوسری جانب ایس ایچ او بریگیڈ ماجد علوی نے واردات سے لاعلمی ظاہر کرتے ہو ئے کہا کہ لوٹ مار کے حوالے سے کسی نے بھی تھانے رابطہ نہیں کیا ہے ۔تصدیق ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔