پاکستان کیلئے 14 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی

0

لاہور(امت نیوز) پاکستان کو 14 سال کے طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی مل ہی گئی۔پاکستان کو انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ کی میزبانی مل ہی گئی،ہاکی اوپن سیریز17 دسمبر سے 22 دسمبر تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کے ساتھ ازبکستان، قازقستان، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، یہ ایونٹ اکتوبر میں لاہور میں کھیلا جانا تھا تاہم انٹرنیشنل ٹیموں کی طرف سے معذرت کے بعد اوپن سیریز ملتوی کر دی گئی۔ پی ایچ ایف کے ایف آئی ایچ سے رجوع کے بعد عالمی باڈی کی طرف سے ہر حال میں یہ ایونٹ پاکستان میں ہی کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی،اب ہاکی اوپن سیریز17دسمبرسے 22دسمبر تک نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کے ساتھ ازبکستان، قازقستان، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ اوپن سیریز کے لئے پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور قمر ابراہیم کو منیجر مقرر کیا گیا ہے جب کہ دوسرے عہدیداروں میں کامران اشرف کوچ، محمد عدنان فزیوتھراپسٹ، عاصم عباسی ویڈیو اینالسٹ اور اسسٹنٹ ویڈیو اینالسٹ شامل ہیں، منتخب کھلاڑیوں کو 3 دسمبر کو عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More