ہنڈی کے ذریعے رقم کی کراچی منتقلی ناکام – 4 ملزم گرفتار

0

ملتان (خبرایجنسیاں)ایف آئی اے گجرات نے ہنڈی حوالہ کی رقم منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے 5کروڑ روپے برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق رقم کی کراچی منتقلی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب وقار عباسی نے فوری کارروائی کا حکم دیا،جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے گاڑی کا تعاقب کیا اور ملتان کے قریب گاڑی کو روک کر تلاشی لی اور گاڑی میں موجودساڑھے 5 کروڑ روپے برآمد کر کے ڈرائیور سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ اس موقع پر ایف آئی اے ملتان کی ٹیم بھی موجود تھی۔ملزمان کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کیا گیا، جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ایف آئی اے گجرات کے حوالے کیا جائے گا۔ ایف آئی کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے۔ملزمان کے مزید ساتھیوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More