واشنگٹن(امت نیوز) امریکی ریاست الاسکا میں 7 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، متعدد سڑکیں ادھڑ گئیں اور گاڑیاں ٹکراگئیں، جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ 2 روز کے دوران آنیوالے زلزلوں اور 190 سے زائد آفٹر شاکس سے درجنوں عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، کئی گاڑیاں ٹکرا گئیں جبکہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پہلا زلزلہ شدید نوعیت کا تھا، جس کا مرکز ریاست الاسکا کا شہر اینکوریج سے 7 میل فاصلے پر تھا، جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ شدید زلزلے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور افراتفری کے عالم میں تمام لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئےاور سڑکیں ادھڑ گئیں، جبکہ بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا۔زلزلے سےکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔