دورہ جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم میں دو وکٹ کیپر شامل کرنےکا فیصلہ

0

لاہور(امت نیوز) پی سی بی نے دورہ جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کے ساتھ دو وکٹ کیپرز بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں قواعد کے تحت 15 رکنی ٹیم نے جانا ہے تاہم چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی طرف سے ایک اضافی کھلاڑی کی شمولیت کی اجازت ملنے کی صورت میں رضوان 16ویں کھلاڑی کے طورپر ٹیم میں شامل کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی رضوان کی شمولیت پر مثبت ردعمل کا اظہار کیاہے، سلیکٹرز محمد رضوان کی قومی اے ٹیم کی جانب سے بیٹنگ اور وکٹوں کے پیچھے کارکردگی سے بہت خوش ہیں، وہ اب تک 649 رنز کے ساتھ 20 کیچز بھی وکٹوں کے پیچھے پکڑ چکے ہیں، محمد رضوان کی فٹنس بھی بہت متاثر کن ہے، جس پر تمام سلیکٹرز انہیں ایک بارپھر ملک کی نمائندگی کا موقع دینے کے حق میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More