سکھ برادری پاکستان سے متنفر کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگی-وزیر خارجہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دو ٹوک انداز میں بھارتی حکومت پر واضح کیا ہے کہ سکھ برادری کو پاکستان سے متنفر کرنے کی مذموم سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کی ہرزہ سرائی کا مدلل اور جامع جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کے حوالے سے میرے بیان کو سکھ برادری سے منسوب کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتار پور بارڈر کے کھلنے پر بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر میرے ردعمل کو سوچی سمجھی سازش کے تحت توڑ مرورڑ کے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ سکھ بھائیوں کے جذبات کو مجروح کر کے پاکستان سے متنفر کیا جا سکے۔