لینڈسلائیڈنگ سے کالام مینگورہ شاہراہ بند-سیاح پھنس گئے
سوات(بیورورپورٹ)سوات کے علاقے پشمال میں لینڈسلائیڈنگ سے کالام مینگورہ شاہراہ بند ہوگئی جسکے باعث سیاحوں سمیت مقامی افراد پھنس گئے ،وادی کالام کے قریب پشمال کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ سے کالام مینگورہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے،مقامی پولیس کے مطابق بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹایا جارہا ہے ،تاہم مسلسل پانی آنے سے لینڈسلائیڈنگ ہورہی ہے ،آخری اطلاعات آنے تک روڈ کی بحالی پر کام جاری تھا روڈ کی بندش کے باعث سیاحوں سمیت مقامی افراد کی گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں اور لوگوں شدید سردی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔