سنی تحریک نے انتہاپسندوں -فسادیوں کا چہرہ بے نقاب کیا-ثروت قادری

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سنی تحریک نےہر دور میں انتہاپسندی ،انتشار اور فساد پھیلانے والوں کا چہرہ بے نقاب کیا ۔ریاست ،سماج اور اسلام دشمن قوتوں نے ملک کو نقصان پہنچایا اور ان کے خلاف ہمیشہ اہلسنت نے کلمہ حق بلند کیا ،آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کی اہلسنت علماء ومشائخ اور قائدین نے مکمل حمایت کی اور دہشتگردوں کے خلاف فتوے دیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی رابطہ کمیٹی ،ڈسٹرکٹ کمیٹی اور سیکٹر کنوینر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں وزیراعلی مراد علی شاہ کے بیان کہ رہائشی آبادیوں کا تحفظ یقینی بنائینگے کا خیر مقدم کیا انہوں نے کہا کہ دوقومی نظریہ کے بانی کا تعلق بھی اہلسنت سے ہی تھا ۔اہلسنت امن پسند اور ملک کی غالب اکثریت ہیں جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کے استحکام کیلئے جدوجہد کی اور سلامتی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اہلسنت کے مدارس وجامعات علماء وخطبا کیخلاف کریک ڈاؤن بند کیا جائے چند قانون شکن عناصر کو بنیاد بناکر اہلسنت کو دیوار سےلگانے کا سلسلہ نہ روکا گیا تو آئندہ کا لائحہ طے کرنے کیلئے کل جماعتی کانفرنس بلائیں گے ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آئین وقانون کی بالادستی پر یقین اور اداروں کے احترام کو لازم مانتے ہیں ۔دہشت گردی کے خلاف ریاستی اداروں کا ساتھ دینے پر ہمارے قائدین وکارکنان کو شہید کیا گیا مگر ہم نے ہمیشہ ملک کی سلامتی کے اداروں کا ساتھ دیکر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ،صدر ،وزیر اعظم اہلسنت کے مدارس وجامعات اور مساجدوں پر بلا جواز چھاپوں کو فوری بند کرائیں ،تجاوازات کی آڑ میں غریبوں کو بے گھر کرنے کا منصوبہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور غریبوں کو بے گھر کرنے کے مترادف ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More