ہزارہ کالونی کالاپل کے مکینوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے- فراز تنولی
کراچی (پ ر) مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے رہنما فراز تنولی نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے رہائشی آبادیوں کے مکینوں کو ہراساں کئے جانے کا نوٹس لینے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تجاوزات کے نام پر ہزارہ کالونی کالاپل کے مکینوں کو ریلوے کی جانب سے دیے گئے نوٹس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریلوے انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور ہزارہ کالونی کے مکینوں کو بیدخل کرنے کا ارادہ ترک کردے۔