سینٹرل پولیس نے مظاہروں -ہنگاموں سے نمٹنے کی مشقیں شروع کردیں

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے احتجاجی مظاہروں اور ممکنہ ہنگاموں سے نمٹنے کی اچانک مشقیں شروع کردیں، اینٹی رائٹس فورس کی ٹریننگ حاصل کرنے والے پولیس اہلکاروں کو پولیس ہیڈکوارٹر طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو نے اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کو اپنی نگرانی میں جلوسوں، ہنگاموں اور مظاہرین سے نمٹنے کی خصوصی مشقیں کرائیں۔ ایس ایس پی سینٹرل نے اپنے دفتر میں ملاقات کے لئے آئے ہوئے افراد سے دفتر کے احاطے میں تربیت کی خاطر نمائشی ہنگامہ آرائی کرائی اور اینٹی رائٹس فورس کے جوانوں کی مہارت چیک کرنے کیلئے مظاہرین کو روکنے غیر مسلح کرنے اور حملہ ناکام بنانے کا ڈیمو کرایا۔ مظاہرین اور اینٹی رائٹس فورس کے تصادم کی کی مشقوں کو دیکھنے کیلئے گلبرگ کے مکین بھی جمع ہوگئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی سینٹرل نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں یا ہنگاموں کی کوئی خاص اطلاع نہیں بلکہ ڈیمو کرانے کا ہمارا مقصد فورس کو ہر طرح سے تیار رکھنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More