شہباز شریف کی بلڈ ٹیسٹ رپورٹ پر اہلیہ تہمینہ درانی کو تشویش
لاہور(امت نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں، اسلام آباد میں ان کے جو بلڈ ٹیسٹ ہوئے اُن میں کچھ غیر معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔تہمینہ دُرانی نے کہا کہ شہباز شریف کینسر سروائیور ہونے کی وجہ سے لندن میں باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ وغیرہ کرواتے تھے جبکہ ان کے چیک اپ کے لیے ابھی تک میڈیکل بورڈ تشکیل کیوں نہیں دیا گیا۔