گزشتہ ماہ کراچی میں ڈینگی کے 544 کیس رپورٹ

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انسداد ڈینگی کنٹرول پروگرام کی انسدادی سرگرمیوں کے باوجود کراچی میں گذشتہ ماہ ڈینگی کے 544نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1732 تک جا پہنچی ہے ، رواں برس اندرون سندھ کے مختلف اضلاع سے93 جبکہ صرف کراچی میں 1639کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ شہر میں ڈینگی وائرس سے 2شہریوں کی ہلاکت بھی ہو چکی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام فار ڈینگی کی جانب سے انسدادی اقدامات کے ب نتیجے میں گزشتہ برس کے مقابلے میں ڈینگی کیسوں کی شرح میں کمی آئی ہے تاہم تمام تر وسائل کے باوجود وائرس کو ختم نہیں کیا جا سکا ۔ یکم جنوری 2018سے اب تک صوبے میں ڈینگی کے مجموعی طور پر 1732کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ایک ہزار 639کراچی سے رپورٹ ہوئے جبکہ اس دوران 2 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں جبکہ حیدر آباد 40،سکھر 27،لاڑکانہ 23 اور میر پور خاص سے3کیس رپورٹ ہوئے ہیں متاثرہ افراد میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے ، خواتین مریضوں کی تعداد 1018 جبکہ مردوں کی تعداد 714 ہے ۔ متاثر ہ مریضوں میں 10 سال تک کے 155، 11 سے 20 سال تک کے 281 ، 21 سے 30سال تک کے 431 ، 31 سے 40 سال تک کے 406 کیسز ، 41سے 50 سال تک کے 259 کیسز ، 51 سے 60 سال تک کے 122 ، 61 سے 70 سال تک کے 39 کیسز ، 71 سے 80 سال کے 19 کیسز اور 81 سال سے لے کر 90 سال کی عمر کے رپورٹ ہونے والے ڈینگی مریضوں کی تعداد 20 ہے ۔ واضح ر ہے کہ سال 2017 کے ابتدائی 11ماہ کے دوران ڈینگی کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2 ہزار سے زائد تھی جبکہ اس دوران 10 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی تھیں ، مجموعی طور پر سال 2017 میں ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 12 تھی جبکہ 2 ہزار 972 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور ان میں سے بھی بیشتر کیس کراچی کے ہی ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ستمبر سے ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے کی شرح میں اضافہ ہونا شروع ہوتا ہے جو دسمبر تک جاری رہتا ہے اس لئے محکمہ صحت کو چاہیئے کہ وہ ان ایام سے قبل ہی شہر میں مچھر مار مہم چلائے تو وائرس میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More