آل خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ دسمبر کے آخری ہفتے منعقد ہوگا
پشاور(امت نیوز)صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آل خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ ضلع صوابی میں اگلے ماہ دسمبر کے آخری ہفتے کے دوران منعقد ہوگا۔صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کی نگرانی میں سپورٹ¿س ڈائریکٹر یٹ کے تعاون سے علاقہ باجابام خیل میں صوابی سپورٹس کمپلیکس پر منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں صبہ بھر سے مرد خواتین کھلاڑی بھر پور ایکشن میں نظر آئینگے ۔ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر اور ٹورنامنٹ کے ارگنائزنگ سیکرٹری شہزاداسلام یوسفزئی نے پشاور میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تمام ریجن سے مرد وخواتین کھلاڑی شریک ہونگے۔
٭٭٭٭٭