چین میں محکمہ ماحولیات کے افسر کے قتل پر 2 ملزم گرفتار

0

شنگھائی(امت نیوز) مشرقی چین میں محکمہ ماحولیات کے افسرکے قتل کے الزام میں 2 ملزم دھر لئے گئے۔ اخبار چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق مقتول انسپکٹر بین صوبہ زی جیانگ میں ماحولیاتی آلودگی کے ایک کیس پر کام کر رہا تھا کہ ایک شام تیز رفتار گاڑی نے اسے روند ڈالا۔ حکام کے مطابق اسے کیس سے الگ ہونے کیلئے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ چینی پولیس نے کار سواروں کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ چین میں ماحولیاتی آلودگی کیخلاف انتہائی سخت قوانین نافذ ہیں اور اسکے مرتکب افراد کیلئے سخت سزائیں مقرر ہیں۔ رواں سال کے دوران ماحولیاتی آلودگی کے مرتکب ساڑھے 3 ہزار ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More