میڈیا کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی حکومتی یقین دہانی

0

کراچی(پ ر)اے پی این ایس نے وفاقی حکومت کی اشتہارات پالیسی کے مسودے کو آزادی صحافت کچلنے ، چھوٹے اخبارات کے معاشی قتل عام کے ذریعے میڈیا کو کنٹرول اور محدود کرنے اور مرکزیت کے ذریعے آزادی اظہار کو حکومت کے تابع کرنے کی پالیسی قرار دیا ہے۔ اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس حمید ہارون کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی حکومت کی اشتہاراتی پالیسی کے مسودے پر تفصیلی غوروخوص کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے اے پی این ایس کی درخواست پر خصوصی طور پر شرکت کی۔ سوسائٹی کے صدر حمید ہارون، سیکرٹری جنرل سرمد علی، مہتاب خان، مجیب الرحمان شامی، رمیزہ مجید نظامی اور دیگر اراکین نے افتخار درانی کو ایڈورٹائزنگ پالیسی مسودے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ افتخار درانی نے اے پی این ایس کو واضح یقین دہانی کرائی ہے کہ موجودہ حکومت میڈیا کی ترقی ترویج اور آزادی صحافت کو تحفظ دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی اور ضمن میں اخبارات و جرائد کے تحفظات کو باہمی مشاورت سے دور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی کا مسودہ اے پی این ایس کی سفارشات سے آگاہی کیلئے ارسال کیا گیا ہےجسے باہمی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اراکین نے افتخار درانی کا خیرمقدم کیااور سوسائٹی کے صدر اور سیکرٹری جنرل پالیسی پر اے پی این ایس کے تحفظات مبنی پالیسی تیار کرنے اور وزارت اطلاعات کو ارسال کرنے کا اختیار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More