پیوٹن کے سعودی ولی عہد کے ساتھ ذاتی تعلقات ہیں ۔روسی ترجمان
ماسکو(امت نیوز)روس کے صدارتی دفتر کریملن نے پیوٹن کی جانب سے سعودی ولی عہد محمد سلمان کے ہاتھ پر ہاتھ مارنے کے عمل کا دفاع کیا ہے ۔ روسی ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ ارجنٹائن میں جی 20ممالک کے سربراہی اجلاس میں پیوٹن کی جانب سے سعودی ولی عہد کے ہاتھ پر ہاتھ مارنے کے سوال پر کہا کہ ریاض اور ماسکو کے قریبی تعلق کی بنیاد موثر اور ذاتی سطح کے تعلقات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ روس کی نہ صرف اوپیک ممالک بلکہ تنظیم سے باہر ممالک سے تعلقات میں دلچسپی ہے ۔سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ان امور پر بھی بات چیت کی ہے۔